ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کرد فورسز اور روسی فوج کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ

کرد فورسز اور روسی فوج کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ

Tue, 21 Mar 2017 21:09:10    S.O. News Service

دمشق،21مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شام میں کردوں کی حمایت یافتہ ’حمایۃ الشعب یونٹس‘ اور روسی فوج کے درمیان باہمی تعاون کا ایک نیا معاہدہ طے پایا ہے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں فورسز شام میں دہشت گردی کے خلاف مل کرکارروائیاں کریں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ روسی فوج کرد فورسز کو جدید عسکری تربیت بھی فراہم کرے گی۔کرد فورسز کے ترجمان ریدور خلیل نے ایک بیان میں بتایا کہ ہمارے اور روسی فوج کے درمیان طے پائے معاہدے میں جدید عسکری تربیت کا حصول بھی شامل ہے۔ روسی فوج کرد جنگجوؤں کو جدید ترین ہتھیاروں کے چلانے کی تربیت فراہم کرے گی۔حمایۃ الشعب یونٹس کا کہنا ہے کہ تنظیم اپنے عسکری کارکنوں کی تعداد میں دو گنا اضافے کے بعد ان کی تعداد ایک لاکھ تک کرنے کرے گی۔ تاکہ خود مختار کرد مملکت کے قیام کے لیے موثر اقدامات کیے جاسکیں۔ دوسری جانب ترکی نے کرد فورسز اور روس کے درمیان معاہدے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ریدور خلیل کا کہنا ہے کہ حمایۃ الشعب یونٹس کو امریکا کی طرف سے بھی بھرپور معاون حاصل ہے اوران کی تنظیم داعش کے خلاف جنگ میں موثر اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 2016ء  کے آخر تک حمایۃ الشعب کے جنگجوؤں کی تعداد 60 ہزار تھی جن میں خواتین کے یونٹ بھی شامل تھے۔ رواں سال کے آغاز میں 30 جنگجوؤں پر مشتمل 10 یونٹ تشکیل دیے گئے ہیں۔


Share: